0
Thursday 25 Apr 2024 18:33

تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے واپسی کیلئے رابطے شروع کر دیئے

تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے واپسی کیلئے رابطے شروع کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ مشکل وقت میں پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے 90 فیصد رہنماؤں نے واپسی کیلئے رابطے شروع کر دیئے۔ ذرائع کےمطابق واپسی کیلئے پی ٹی آئی قیادت اور دوستوں کے ذریعے رابطے کئے گئے۔ پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں نے واپسی کیلئے پی ٹی آئی میں ماحول سازگار بنانے کی درخواست کی۔ تحریک انصاف کی قیادت نے رہنماوں کی واپسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے مشروط کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں واپسی کیلئے پریس کانفرنس کرنے کا کہہ رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس میں ماضی میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بتانے کا کہہ رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت پارٹی میں واپسی کیلئے رابطہ کرنے والوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کریگی، واپسی کیلئے رابطہ کرنیوالوں میں درجنوں سابق پی ٹی آئی وزراء معاونین اور رہنما شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اور ذریعے نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ عمران خان پارٹی چھوڑنے والون کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور انہیں ان رہنماوں کی مجبوریوں کا بھی علم ہے، اگر عمران خان جیل سے باہر آتے ہیں تو وہ پارٹی چھوڑنے والوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے، لیکن پارٹی کی موجودہ قیادت میں رہنماوں اکثریت اس حق میں نہیں، وہ کہتے ہیں جو مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئے انہیں واپس نہ لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1131045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش