0
Sunday 5 May 2024 00:57

محمد علی رندھاوا کی علی ناصر رضوی سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

محمد علی رندھاوا کی علی ناصر رضوی سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
اسلام تائمز۔ نئے تعینات ہونے والے چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد نے شہر میں ۔امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد پولیس کے کردار کو سراہا۔ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے درمیان قریبی کوآرڈی نیشن پر زور دیا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے پولیس و انتظامیہ مل کر کام کریں گے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے شہر میں اہم پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ چیف کمشنر نے کہا کہ شہر کے امن و امان اور خوبصورتی کو بڑھانے میں تمام ادارے مل کر کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 1132878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش