اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں چار مسلح افراد نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر آٹومیٹک ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا جب کہ پولیس کی جوابی کاروائی میں چار افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دوسرا بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جب کہ سی ٹی ڈی کوئٹہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔