0
Sunday 5 May 2024 00:05

سلیم حیدر پنجاب، فیصل کنڈی خیبر پی کے، جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان مقرر

سلیم حیدر پنجاب، فیصل کنڈی خیبر پی کے، جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان مقرر
اسلام ٹائمز۔ سلیم حیدر گورنر پنجاب، جعفر مندوخیل بلوچستان، فیصل کنڈی گورنر خیبرپختونخوا مقرر ہو گئے۔ صدر آصف علی زرداری نے منظوری دے دی، صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دی۔ تینوں مقرر کردہ گورنروں کی مختصر سوانح حیات اس ظرح ہے۔  سردار سلیم حیدر 2008ء میں اٹک سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ 2008ء میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پی ڈی ایم حکومت کا بھی حصہ رہے۔ فیصل کریم کنڈی 2008ء کی قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر رہ چکے ہیں جبکہ وہ پی ڈی ایم حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ شیخ جعفر مندوخیل مسلم لیگ نون بلوچستان کے صدر ہیں، جعفر مندوخیل کو مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف نے رابطہ کر کے گورنر نامزد کرنے کے فیصلہ سے آگاہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1132864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش