0
Saturday 4 May 2024 23:15

ممتاز حسین سہتو جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر

ممتاز حسین سہتو جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے جماعت اسلامی سندھ کے رہنما ایڈوکیٹ ممتاز حسین سہتو کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا ہے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ اس سے پہلے جماعت اسلامی ضلع خیرپور میرس کے امیر، صوبائی نائب امیر کی ذمہ دارایاں ادا کر چکے ہیں اور دور طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ میں بھی مقامی یونٹ سے لیکر ڈویژن سطح پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ انہیں سابق امیر جماعت مرحوم قاضی حسین احمد کے دور میں مرکزی شوریٰ کے سب سے کم ترین عمر کے رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ قائم مقام امیر صوبہ کاشف سعید شیخ نے ممتاز حسین سہتو کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر ہونے پر استقامت کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش