0
Thursday 25 Apr 2024 17:15

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا، پولیس کو مریم نواز کیخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ آج لاہور کے چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ تھی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 1131037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش