0
Wednesday 24 Apr 2024 19:51

مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا، یہ حالیہ دورہ پاکستان اور ایران دوستی کو مذید مضبوط کرے گا، آئندہ آنے والے وقت میں معاشی استحکام کے لئے بھی یہ دورہ بہت اہم ثابت ہوگا، دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئیگی، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے، اب وقت آچکا ہے مسلم ریاستیں بڑے ہدف کے لئے یکجا ہوں کیونکہ سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا یہ سرکاری دورہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں انتہائی کشیدہ صورتحال ہے، اس وقت پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی جانب مرکوز ہیں اور وہ طاقتیں جو پاکستان میں عدم استحکام اور پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں وہ طاقتیں اس وقت مایوسی اور بو کھلاہٹ کا شکار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ایران فلسطین میں ہونے والے بدترین ظلم و مظالم پر مشترکہ پالیسی طے کرکے او آئی سی میں اپنا بھرپور کر دار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1130851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش