0
Wednesday 24 Apr 2024 21:07

بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے، ریونت ریڈی

بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے، ریونت ریڈی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کی وزیراعلٰی ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے آج پارلیمانی حلقہ سکندرآباد میں پارٹی کے امیدوار ڈی ناگیندر کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نریندر مودی پر بے روزگاروں اور کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے پوچھا کہ ہر سال 20 لاکھ نوکریوں کا بی جے پی کا دس سال پہلے کا وعدہ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے مودی مذاہب کے درمیان تفرقہ پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں مذہبی ہم آہنگی پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کی ترقی کے لئے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت بی آر ایس نے بی جے پی کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے کمزور امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے تاکہ بی جے پی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے دہلی شراب معاملہ میں جیل میں محروس سابق وزیراعلٰی کے چندر شیکھر راو کی دختر کویتا کی ضمانت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے پوچھا کہ اس حلقہ کی نمائندگی کرنے والے مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے حلقہ کی ترقی کے لئے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے امیدوار ناگیندر ایم پی کے طور پر کامیاب ہوتے ہیں، تو انہیں ہماری کانگریس حکومت میں مرکزی وزیر کا عہدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی ترقی اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کا سہرا کانگریس کے سر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش