0
Wednesday 24 Apr 2024 20:38

پارلیمانی انتخابات کشمیریوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے، محبوبہ مفتی

پارلیمانی انتخابات کشمیریوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پارلیمانی الیکشن جموں و کشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے۔ پی ڈی پی کی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمانی الیکشن نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت ہمارے وجود کی جنگ ہے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کی جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم سوچ سمجھ کر ہارلیمنٹ میں اپنی آواز نہیں بھیجیں گے جو بلا خوف کے وہاں ہماری بات کر سکے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں تمام پارٹیوں کے لوگوں سے مدد طلب کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اب یہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے الیکشن بجلی، پانی، تار وغیرہ جیسی چیزوں کے لئے نہیں ہے، آج جو لوگوں میں گھٹن ہے، لوگ مشکلات میں ہیں، نوجوانوں کی پکڑ دھکر جاری ہے، کوئی بات ہی نہیں کر رہا ہے لہذا پارلیمنٹ میں ایک ایسی آواز جانی چاہیئے جو بغیر کسی خوف کے وہاں لوگوں کا حال بیان کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی نے مفتی محمد سعید کی قیادت میں راجوری پونچھ میں لوگوں کی کافی خدمت کی ہے جب وہاں لوگ پوٹا، ٹاسک فورس سے پریشان تھے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے لوگوں کو اس مصیبت سے باہر نکالا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی انڈیا الائنس سے گھبرائی ہوئی ہے کیونکہ الائنس کو لوگوں کی کافی حمایت مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 70 برسوں میں پہلی بار ایک اچھا منشور تیار کیا ہے جس میں غریبوں کی بات کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش