0
Wednesday 24 Apr 2024 03:02

ایران کیساتھ معاہدے، امریکہ کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

ایران کیساتھ معاہدے، امریکہ کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ
اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے پر امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے۔ زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش