0
Friday 19 Apr 2024 21:59

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت و مخالفت نہیں کرتا، مولانا محمد فضل الرحیم

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت و مخالفت نہیں کرتا، مولانا محمد فضل الرحیم
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بورڈ کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی کی طرف سے بی جے پی کی حمایت کی بات آئی ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی طرح بہار میں این ڈی اے کی حمایت میں ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی نے بھی بورڈ کے ذمہ داروں کی حمایت کی بات کہی ہے وہ بھی بالکل بے بنیاد ہے اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے جبکہ شروع دن سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پارلیمانی سیاست سے اپنے آپ کو دستور کی روشنی میں دور رکھتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نہ کبھی کسی متعین پارٹی کی تائید کرتا ہے اور نہ مخالفت۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر بورڈ کا بی جے پی کی حمایت میں بیان ان کی اپنی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے، مگر اس کو بورڈ کا بیان ہرگز نہ سمجھا جائے، اسی طرح خالد انور جس طرح کی باتیں کررہے ہیں وہ بھی بے بنیاد اور غلط ہیں ان بیانوں سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں اور اس انتخابی موقع پر بورڈ کے کسی ذمہ دار یا رکن کا سیاسی حمایت یا مخالفت میں دئیے گئے کسی بیان کو بورڈ سے جوڑ کر نہ دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ اول دن سے اپنے دستور پر عمل کرتا آیا ہے اور آگے بھی وہ اپنے دستور کی روشنی میں عمل کرے گا، اس لئے کسی قسم کی غلط فہمی کے شکار نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1129800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش