0
Friday 29 Mar 2024 15:42

ناصر کنعانی کیجانب سے حلب میں صیہونی حملوں کی شدید مذمت

ناصر کنعانی کیجانب سے حلب میں صیہونی حملوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے گزشتہ شب حلب پر ہونے والے صیہونی حملے کی مذمت کی۔ اس حملے میں شامی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی۔ ناصر کنعانی نے اِن حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور شامی حکومت و عوام سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور شامی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی ترجمان خارجہ نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقائی و بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ ضروری ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس طرح کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی رژیم کا محاسبہ کرے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ یہ حملے شام میں موجود حکومت مخالف متحارب گروہوں کے ساتھ ہم آہنگی کر کے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ صیہونی رژیم شام میں موجود دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔ ناصر کنعانی نے غزہ میں اسرائیل کی شرمناک شکست کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جارحانہ حملے خطے میں بحران جاری رکھنے کے لئے ایک مکروہ و مایوس کن کوشش ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام و مقاومت کے سامنے اس رژیم کے شکست خوردہ چہرے کی ساکھ بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی ایسی خطرناک کارروائیوں سے نمٹنا ایک عالمی و بین الاقوامی ذمے داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش