0
Wednesday 11 Apr 2012 01:35

ایم کیو ایم، ق لیگ، اے این پی اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات کی احتجاجی دھرنے میں شرکت

ایم کیو ایم، ق لیگ، اے این پی اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات کی احتجاجی دھرنے میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حمید گل، ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا، چیئرمین ہیومن راٹئس کمیٹی ریاض فتیانہ، مسلم لیگ ق کی رکن ڈاکٹر عطیہ، امامیہ آرگنائزیشن کے ناظم سید کمیل عباس، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق صدر عادل بنگش اور کرنل (ر) نادر خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، سیاسی و سماجی شخصیات نے سانحہ چلاس کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس سفاکانہ واردات کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک چیلنج قرار دیا۔
 
جنرل حمید گل نے کہا کہ ہم امریکہ کے مخالف ہیں اور اسی مخالفت کیوجہ سے ملک کو آگ و خون میں نہلا جا رہا ہے۔ انہوں نے شرکاء دھرنا کو علامہ اقبال کا شعر ’’غریب سادہ و رنگیں ہے داستان حرم، نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسماعیل‘‘ بھی پڑھا کر سنایا۔ سانحہ چلاس اور کالعدم جماعتوں کی عسکریت پسندی اور دفاع پاکستان کونسل میں ان کی شرکت کے سوال پر جنرل حمید گل کا کہنا تھا کہ اُن کے بارے میں کوئی غلط فہمی کا شکار نہ ہو، انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔
 
ریاض فتیانہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سانحہ چلاس میں دہشت گردوں کا آزادانہ بھاگ جانا انٹیلیجنس کی ناکامی ہے ہم نے وزیرداخلہ، آئی جی گلگت بلتستان اور انٹیلجنس اداروں کے افراد کو طلب کیا ہے کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 152246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش