0
Thursday 22 Mar 2018 10:54

پاکستان مسلمانان عالم کیلئے اُمیدوں کا مرکز ہے، نیشنل فرنٹ

پاکستان مسلمانان عالم کیلئے اُمیدوں کا مرکز ہے، نیشنل فرنٹ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے پاکستان کو اُس کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان ایک اہم پیش رفت تھی اور اس ملک نے مثبت طریقے سے پورے عالم اسلام پر اپنے نقوش مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان، عوام، سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی و دینی جماعتوں اور افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ ملک مسلم اُمت کے تئیں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ہمیشہ کی طرح پیش پیش رہے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ کشمیری عوام کے لئے ہر دن ’’یوم پاکستان‘‘ ہے اور یہاں کے لوگ ہمیشہ اس ملک کی خوشحالی و ترقی کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان نیوکلیائی طاقت بن گیا تب سے یہ دشمنوں کا ٹارگٹ رہا ہے۔

نعیم خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی اس ملک کے خلاف سنگین سازشیں رچائی گئیں جن میں ایک اُس وقت کامیاب ہوگئی جب سقوط ڈھاکہ ہوا اور پاکستان کا مشرقی بازو ٹوٹ گیا۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی اُمید قرار دیتے ہوئے نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ مضبوط پاکستان جنوب ایشیائی خطے کے اندر ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان مسلم دنیا کے اندر اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور مظلوم انسانوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ نعیم خان نے کہا کہ ایک مضبوط پاکستان جنوب ایشیائی خطے کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہر پاکستانی شہری کو چاہئے کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے دن دوگنی رات چوگنی کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان کو اُن لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے جنہوں نے قیام پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردیا۔
خبر کا کوڈ : 713123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش