0
Tuesday 13 Feb 2018 02:06

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ارکان کی بولیاں لگا رہی ہے، شیخ صلاح الدین

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ارکان کی بولیاں لگا رہی ہے، شیخ صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی ان کی پارٹی کے ارکان کی بولیاں لگا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ان دنوں تنظیمی بحران کا شکار ہے جہاں گزشتہ روز پارٹی کی رابطہ کمیٹی نے فاروق کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کردیا جبکہ پارٹی رہنما نے ردعمل میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردیا۔ فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی میں اختلافات نے سر اٹھایا تھا جو بحران کی صورت میں تبدیل ہوگیا۔ رابطہ کمیٹی نے 6 فروری کو اجلاس بلاکر کامران ٹیسوری کی نہ صرف 6 ماہ کے لئے رکنیت معطل کی بلکہ انہیں رابطہ کمیٹی سے بھی خارج کیا۔ دوسری جانب فاروق ستار نے اجلاس کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس میں شریک رہنماؤں کی رکنیت معطل کی۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ اس عمل کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 704405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش