0
Monday 6 May 2024 22:04

ملتان، تحریک تحفظ ناموس رسالت کے رہنمائوں کی ہائیکورٹ کے وکلاء سے ملاقات، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ 

ملتان، تحریک تحفظ ناموس رسالت کے رہنمائوں کی ہائیکورٹ کے وکلاء سے ملاقات، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظِ ناموس رسالت (ص) کے وفد نے مولانا محمد ایوب مغل نورانی کی قیادت میں ہائیکورٹ بارکے صدر سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ ودیگر رہنماوں قاضی محمد وسیم عباس فناس سیکرٹری، محمد شاکر میتلا ایڈووکیٹ، محمد اظہرمغل ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ممبر محترمہ منیبہ المانی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ وفد میں آصف اخوانی، مرزا محمد ارشدالقادری، محمدیونس غازی، سلطان محمود ملک، علامہ عنایت اللہ رحمانی، اشفاق سعیدی، ایڈووکیٹ خلیل الرحمن مسعود و دیگرشریک تھے۔ وفد نے اسرائیل، امریکہ اور اس کے حواری ممالک کے فلسطینی مسلمانوں پرظلم وستم اور انٹرنیشنل جنگی قوانین کے خلاف جبری مسلط کردہ جنگ اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ناقابل برداشت مجرمانہ خاموشی سے متعلق اور ان کی مصنوعات کی بائیکاٹ کے سلسلے میں تحریک تحفظِ ناموس رسالت (ص) کے قائدین کی حالیہ کوششوں سے متعلق آگاہی دی اور مصنوعات کے عملی بائیکاٹ کی اس تحریک میں ہائیکورٹ بار کے عہدیداران کو اس کا حصہ بنانے کی گزارش کی۔

صدر ہائیکورٹ بار سجاد حیدر میتلا نے تحریک کی عملی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم کل مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر سب کی مشاورت سے ہائیکورٹ کی کینٹینز سے بھی یہودی مصنوعات کو ہٹائیں گے اور اس پیغام کو عام کرنے میں وکلا اپنا بھرپور عملی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ پاکستان کی عوام اسرائیل، امریکہ اور اس کے حواری ممالک کی مصنوعات کی بائیکاٹ کو اپنے ایمانی جذبہ کے تحت کامیاب کریں اور یہودیوں کی مصنوعات سے اجتناب کریں، اپنے بچوں کو بھی اس بارے میں سمجھائیں تاکہ یہ جو مسلمان ممالک سے کمائی کرکے اسی کمائی سے ہمارے فلسطینی مسلمانوں پر جو بمباری کررہے ہیں اس کو روک کر ان کی معیشت کمزور کرکے ان کی کمر توڑی جائے۔ اس سلسلہ میں جلد ہائیکورٹ بار ملتان ڈویژن کے وکلا کا بھرپور پروگرام منعقد کریگی تاکہ ان کی مصنوعات کی بائیکاٹ کی تحریک زیادہ سے زیادہ تیز کی جاسکے۔ 
خبر کا کوڈ : 1133195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش