0
Monday 6 May 2024 22:41

کے پی وزراء کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ دینے کی منظوری

کے پی وزراء کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ دینے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی مراعات اور الاﺅنسز میں اضافہ کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ماہانہ بنیادوں پر کرائے کی مد میں 70 ہزار کی بجائے 2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جن کا تعلق پشاور سے نہیں اور وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی اس دو لاکھ روپے میں شامل ہوگی، وزراء کے لیے یہ اضافہ گھروں کے کرایوں میں اضافہ کیوجہ سے کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو فراہم کیا جانا والا فنڈ خفیہ نہیں بلکہ بینک کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جس کا آڈٹ بھی ہوگا۔ اس مد میں ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو 2021-24ء کے لیے 1303 ملین روپے مختص کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1133201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش