0
Saturday 26 Nov 2016 17:47

سندھ اسمبلی سے منظور ہونیوالا اقلیتوں کے تحفظ کا بل شریعت کے منافی ہے، راغب نعیمی

سندھ اسمبلی سے منظور ہونیوالا اقلیتوں کے تحفظ کا بل شریعت کے منافی ہے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی سکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور کردہ اقلیتوں کے تحفظ کا بل پاکستان کے آئین اور شریعت محمدی کی تعلیمات کے منافی ہے، آزادی حق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے، اسطرح کے اسلام مخالف بل منظور کرنا کھلم کھلا نظریہ پاکستان کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، قبول اسلام کے حوالے سے دین حنیف میں عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر سندھ اسمبلی سے منظور کردہ اسلام مخالف بل کو واپس لیا جائے، ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان کے آئین کی بنیاد شریعت پر ہے، لیکن مغربی قوتوں کی خوشنودی کیلئے اسلام دشمن قوانین بنا کر حکمران آئین و اسلام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکسان کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا، اغیار کے پالیساں نافذ نہیں ہونے دیں گے، وطن عزیز میں اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پاکستان کو کسی صورت لادین ریاست نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنا ہماری زندگیوں کا مشن ہے، یقیناً اسلام کسی پر جبراً نافذ نہیں کیا جا سکتا اور نہ زبردستی قبول کروایا جا سکتا ہے لیکن پاکستان ایسی ریاست ہے جہاں بسا اوقات پولیس خلاف قانون بھی کارروائی کرتی ہے تو قانون کی آڑ میں مبلغین کو نقصان پہنچایا جائے گا اور مبغلین پر جھوٹے مقدمات بنوائیں جائیں گے تاکہ کوئی کسی کو اسلام کی نہ دعوت سکے اور نہ ہی اسے مسلمان کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 586727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش