1
0
Thursday 3 May 2012 14:59

جعفر طیار سوسائٹی میں اہل تشیع کی ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی ریلی

جعفر طیار سوسائٹی میں اہل تشیع کی ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں اہلیان جعفر طیار نے گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کو قتل کی دھمکیاں دینے اور شیعہ آبادی میں اہل محلہ کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے دہشت گردی مردہ باد، یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے، علیؑ کا طرز زندگی منافقت کی موت ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے بزرگ رہنما سید اصغر عباس زیدی نے خطاب کیا۔

سید اصغر زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ زمانہ گزر گیا کہ جب کچھ نام نہاد سیاسی و لسانی تنظیمیں لوگوں کو خوف زدہ کرکے اپنی من مانی کرتی تھیں، آج وہ وقت آن پہنچا ہے کہ شیعہ اس بات کو جان چکے ہیں کہ ہماری پناہ گاہ یہ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ ولایت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع ہے۔ انہوں نے شہر کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارکنان کو لگام دیں کہ آئندہ کسی بھی شیعہ کے خلاف دھونس دھمکی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل تشیع دنیا کی وہ واحد مظلوم قوم ہے کہ جو ہر دور میں ظلم و ستم کا شکار رہی لیکن اس نے باطل کو کبھی نہیں قبول نہیں کیا، ہماری تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہے، ہم اپنی عزاداری میں کسی سیاسی جماعت کے محتاج نہیں ہیں، ہماری عزاداری کا اصلی ضامن امام زمانہ (عج) ہیں، لہٰذا ملت جعفریہ آئندہ کسی بھی جلوس میں سیاسی جماعتوں کو اپنے گھناؤنے مقاصد کے حصول کے لئے کیمپ لگانے کی اجازت نہ دیں۔

واضح رہے کہ شہر کراچی میں شیعیان کراچی کے سب سے بڑے اور تاریخی سیاسی اجتماع قرآن و اہلبیت کانفرنس ع کے انعقاد کے بعد سے ایم کیو ایم کے کارکنان نے فعال شیعہ رہنماؤں کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے ملاقاتیں جاری ہیں اور انہیں تشیع کی جانب سے سیاسی شناخت حاصل کرنے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ان ہی واقعات کی کڑی میں گزشتہ دنوں جعفر طیار سوسائٹی کے فعال شیعہ نوجوانوں کے گھروں کے باہر فائرنگ کی گئی ہے، اہل تشیع سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں نے ان واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے ملت جعفریہ پر حملہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 158651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Allah ki lanat ho MQM pr or degar sayasi parties pr chahe wo PPP ho ANP ho YA PTI ho...in sb pr khuda ki lanat ho jo jo Ahl-e-Tashi ke saath zulm kr rhe he..
ہماری پیشکش