0
Saturday 4 May 2024 22:53

غزہ کے مسئلے پر ترکیہ کی خاموشی پر پوری امت کو تشویش ہے، جماعت اسلامی

غزہ کے مسئلے پر ترکیہ کی خاموشی پر پوری امت کو تشویش ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے ترکیہ کی حکمران جماعت اے کے پارٹی کے استنبول میں واقع مرکزی دفتر کا دورہ کیا، امور خارجہ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر امین سراک و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔ صوبائی امیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا ساتھ بڑی تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ترکی نے قدرتی آفات سے لیکر معشیت کی بحالی تک ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اے کے پارٹی اور صدر اردوان کی وجہ سے تعلقات میں مزید پختگی ہوئی ہے، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ناصرف ترکی کے صدر بلکہ پوری امت کے رہنماء ہیں، ان کے جرأتمندانہ کرادر کو پوری امت میں سراہا جاتا ہے، ہر مشکل موقع پر امت کی نمائندگی کی ہے، ترکی کی معیشت کی بحالی سے لیکر پردہ، داڑھی سمیت شعائر اسلام پر پابندیاں ختم کرنے اور فوج کے سیاسی کردار کے خاتمے تک ان کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں، تاہم غزہ کے مسئلے پر ان کی خاموشی پر پوری امت کو تشویش ہے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ سعادت، رفع اور اے کے تینوں پارٹیاں دینی پارٹیاں ہیں، اگر مل کر جدوجہد کریں تو مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی، کیونکہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش