0
Thursday 3 May 2012 00:48

پاکستان کے شیعہ سنی جانتے ہیں کہ کون ہے جو ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، شیخ منظور حسین

پاکستان کے شیعہ سنی جانتے ہیں کہ کون ہے جو ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، شیخ منظور حسین
اسلام ٹائمز۔ ہر طرف خون کی ہولی، بے گناہوں کی لاشیں، مائوں، بہنوں، بیٹیوں کی آہیں اور سسکیاں ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ شہداء کے خون کے وارث بنو اور اُن کے بے جرم خون کو رائیگاں نہ جانے دو، یہ جاگنے کا وقت ہے اور دوسروں کو جگانے کا وقت ہے، ان خیالات کا اظہار امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد حسینیہ شجاع آباد مولانا شیخ منظور حسین تُرابی نے شجاع آباد میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کا کس جماعت سے تعلق ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے گھروں سے نکل پڑیں اور 27 مئی کو ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیں کہ ہمارے آبائو اجداد نے پاکستان بنا یا تھا اور ہم پاکستان بچائیں گے۔
 
شیخ منظور حسین تُرابی نے کہا کہ ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جنوبی پنجاب میں شیعیت کے استحکام کا باعث بنے گی، اُنہوں نے کہا کہ مظلوم کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، پاکستان میں اسلام دشمن قوتیں شیعہ سنی میں اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں لیکن یہ دشمن کی غلط فہمی ہے، پاکستان کے شیعہ سنی جانتے ہیں کہ کون ہے جو ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 158504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش