0
Sunday 28 Apr 2024 15:49

کراچی میں اگلے 5 دن تک درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی میں اگلے 5 دن تک درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی میں اگلے 4 سے 5 دن تک درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ  شہرِ قائد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ کراچی میں شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جبکہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا۔ موسمیاتی تجزیہ کارنے بتایاکہ شہر میں 4 سے 5 دن کے دوران فضائی معیار بھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش