0
Sunday 28 Apr 2024 15:02

انڈونیشیا میں کئی سالوں سے پھنسے افغان مہاجرین کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج

انڈونیشیا میں کئی سالوں سے پھنسے افغان مہاجرین کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج
اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بعض افغان پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سامنے ریلی نکالی اور اپنی کئی برسوں کی غیر یقینی صورتحال و عدم فیصلہ سازی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس تنظیم سے دوبارہ آبادکاری کے لئے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں، انڈونیشیا کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر افغان مہاجرین کے بہت سے اجتماعات و احتجاجات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

بہت سے افغان مہاجرین 10 سال سے زائد کے عرصے سے انڈونیشیا میں پناہ لئے ہوئے ہیں تاہم اس عرصے میں انہیں غیر یقینی صورتحال کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوا۔

کہا جاتا ہے کہ ان پناہ گزینوں میں سے زیادہ تر چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ادارے اس معاملے میں مداخلت کریں اور انہیں کسی تیسرے ملک منتقل ہونے میں مدد پہنچائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں تقریباً 14 ہزار غیرملکی مہاجرین موجود ہیں جن میں سے نصف افغان شہری ہیں۔

واضح رہے کہ یہ افغان پناہ گزین آسٹریلیا پہنچنے کی امید سے انڈونیشیا گئے تھے تاہم کینبرا حکومت کی بعض پالیسیوں کی وجہ سے ان کے پاس آسٹریلیا میں داخل ہونے کا کوئی رستہ نہیں رہا اور وہ تب سے غیر یقینی صورتحال میں انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش