0
Sunday 28 Apr 2024 14:05

افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا اعلان

افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موجود افغان مہاجرین کے (پروف آف) رجسٹریشن کارڈ (POR) کی میعاد 10 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے بارے ڈان نیوز کا لکھنا ہے کہ ان کارڈوں میں 2 ماہ کی توسیع سے افغان مہاجرین اب اسکولوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر متعلقہ سہولیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

حکومت پاکستان نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ رجسٹریشن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کو ملک بدری کے تیسرے مرحلے میں افغانستان منتقل کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم 17 لاکھ افغان مہاجرین میں سے تقریباً 50 ہزار کے پاس رجسٹریشن کارڈز موجود ہیں۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر اب تک 50 لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان منتقل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش