0
Sunday 28 Apr 2024 12:18

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں، عظمی بخاری

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں، عظمی بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا۔ عظمیٰ بخاری نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی برسی آنے والی ہے ایسا بدترین دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہو سکتا، ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں، 2012ء سے 2024ء تک انکا وطیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہو گی۔ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات نے ردعمل میں کہا کہ پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، اس شعر میں شاعر این آر او مانگنا چاہتا جو اسے نہیں ملنا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر جا کر بیٹھ جاتے ہیں، پاکستان کی کچھ بہتری ہونے لگتی ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں ہم چڑھائی کر دیں گے۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی 2 ماہ کی حکومت نے نتائج دینا شروع کر دیے ہیں، پنجاب میں آٹے کے تھیلے میں 8 سو روپے کی کمی ہوئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ کمی جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش