0
Friday 26 Apr 2024 16:36

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کا وزیر اعظم کو مراسلہ، وفاقی اداروں میں جی بی کے کوٹے پر عملدرآمد کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کا وزیر اعظم کو مراسلہ، وفاقی اداروں میں جی بی کے کوٹے پر عملدرآمد کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT) میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خصوصی مراسلہ تحریر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں آئی سی ٹی سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت وفاقی اداروں میں مشتہر ہونے والے اسامیوں میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے متعین کوٹے کو یقینی بنانے میں بحیثیت وزیر اعظم پاکستان آپ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے محکموں میں گلگت بلتستان کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد سے یوتھ کیلئے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے جو ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش