0
Friday 26 Apr 2024 15:30

کراچی ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا

کراچی ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی، کراچی ایئرپورٹ پر سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

سعودی امیگریشن کیلئے سی اے اے کی جانب سے 2 کاؤنٹر کے لئے جگہ مختص کردی گئی، ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

ڈائریکٹر حج کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی سے حکومتی اسکیم کے تحت 16 ہزار 281، سکھر سے 1 ہزار حجاز مقدس روانہ ہوں گے، کوئٹہ سے 2200 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے، عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش