0
Friday 26 Apr 2024 11:39

سارے غزہ کو تباہ کر دو، صیہونی وزیر خزانہ

سارے غزہ کو تباہ کر دو، صیہونی وزیر خزانہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے گزشتہ شام سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے تشدد پسندانہ خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹویٹ کی کہ اب اس چیز کا وقت آن پہنچا ہے کہ موساد نے جس چیز کی تربیت لی ہے وہ ساری دنیا میں حماس کے سربراہان کو مائنس کرنے کے لئے انجام دے نہ کہ غیر ذمے دارانہ مذاکرات کہ جس سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ بزالل اسموٹریچ نے ان خیالات کا اظہار تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے منصوبے کی رپورٹس آنے کے بعد کیا۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے حماس کے ساتھ کسی قسم کے بھی مذاکرات کے تسلسل کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کے بعد حماس کے ساتھ میزائل و بموں کے ذریعے سے بات کی جائے گی۔ اس دوران بزالل اسموٹریچ نے رفح پر حملے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری اور پوری طاقت کے ساتھ یہ حملہ انجام دینا چاہئے اور یہی عمل سارے غزہ میں دُہرانا چاہئے تا کہ سارا علاقہ تباہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل اسرائیل کی سلامتی کے لئے ضروری ہے اور اسی طرح ہمارے قیدیوں کی واپسی کا واحد چانس ہے۔ وقت کا ضیاع اور دیگر کاموں پر توجہ دینا اب بند ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1131226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش