0
Friday 26 Apr 2024 02:43

پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکہ

پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کا مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ راہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، وہی اس پر تبصرہ کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش