0
Thursday 25 Apr 2024 22:19

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونیوں کے جارحانہ حملے جاری

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونیوں کے جارحانہ حملے جاری
اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی و توپخانہ حملوں کی اطلاع دی ہے۔

اس حوالے سے عرب چینل المنار نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے لبنان کے خلاف اپنے تازہ حملوں میں مارون الرأس، حولا اور یارون کی بستیوں کو اپنے متعدد ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے مارون الراس کے مضافات پر 3 مرتبہ میزائل داغے۔

المنار نے جنوبی لبنان میں اپنے نامہ نگار سے نقل کرتے ہوئے مزید بتایا کہ قابض صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے حولا شہر کے مشرقی مضافات میں بھی بمباری کی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے یارون کے ارد گرد کے علاقے بھی صیہونی ہوائی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش