0
Wednesday 24 Apr 2024 22:06

"نیتن یاہو کی جنگی مشین" کو امداد بند کیجائے، برنی سینڈرز کیجانب سے امریکی سینیٹ پر شدید تنقید

"نیتن یاہو کی جنگی مشین" کو امداد بند کیجائے، برنی سینڈرز کیجانب سے امریکی سینیٹ پر شدید تنقید
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سینیئر ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کے شہریوں کے مسلسل قتل عام کے بعد بھی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی فوجی امداد جاری رکھنے کے امریکی سینیٹ کے گھناؤنے منصوبے پر شدید تنقید کی ہے۔

اس حوالے سے آج صبح اپنی گفتگو میں برنی سینڈرز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں شدید مایوس ہوں کہ امریکی سینیٹ نے اس ترمیم کو قبول نہیں کیا کہ جو میں نے "نیتن یاہو کی جنگی مشین" کو جارحانہ فوجی امداد ختم کرنے کے لئے پیش کی تھی۔
 
عرب چینل الجزیرہ کے مطابق سینیئر امریکی سینیٹر نے وضاحت کی کہ امریکی شہریوں کی اکثریت اپنے ٹیکس کے پیسوں سے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری بنجمن نیتن یاہو کی سفاکانہ جنگ کے لئے امریکہ کی جانب سے جاری اندھی حمایت کو ختم کرنا چاہتی ہے!

امریکی سینئر ڈیموکریٹک سینیٹر نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے امریکی "فارن ایڈ ایکٹ" کی کھلی خلاف ورزیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، گذشتہ 6 ماہ کے دوران غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر غاصب صیہونی رژیم کی سخت پابندیوں کا بھی ذکر کیا۔

رپورٹ کے مطابق برنی سینڈرز نے غزہ کی پٹی میں رونما ہونے والے انسانی بحران کی تلخ تصویر کی یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں لاکھوں بچے غذائی قلت و بھوک کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں برنی سینڈرز نے غزہ کو ضروری انسانی خدمات کی ترسیل میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ڈالی جانے والی دیدہ دانستہ رکاوٹوں کی بھی شدید مذمت کی اور اس غیر انسانی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور ابتدائی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1130877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش