0
Saturday 4 May 2024 20:09

ملتان، این اے 148 ضمنی الیکشن، سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن نے پی ٹی آئی اُمیدوار کی حمایت کردی

ملتان، این اے 148 ضمنی الیکشن، سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن نے پی ٹی آئی اُمیدوار کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں گیلانی خاندان کو سب سے بڑا دھچکا، مسلم لیگ نون کے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے اپنے پورے گروپ سمیت ضمنی انتخاب این اے 148 کے حوالے سے تحریک انصاف کے امیدوار تیمور مہے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اس ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ہمیشہ گیلانی خاندان کے مقابلے میں ہم نے الیکشن لڑا ہے اور آئندہ بھی مقامی سیاست کے حوالے سے تیمور مہے جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، ان کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ ڈٹ کر ان کی انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، تحریک انصاف کے مقامی امیدوار کی حمایت مقامی سیاست کی وجہ سے کر رہا ہوں۔ آنے والے دور میں ہماری سیاست کا لائحہ عمل کیا ہوگا، یہ کہنا قبل از وقت ہے، میں نے اپنے تمام دوستوں کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ یوسف رضا گیلانی کی بھرپور مخالفت کی اور اس میں عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے، کئی بار وفاقی وزیر رہا اور حکومتوں نے میرے خلاف بہت کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کی، لیکن انہیں ناکامی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش