0
Saturday 4 May 2024 20:15

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی حکومت بنی تو کسانوں کا قرض معاف ہوگا، اکھلیش یادو

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی حکومت بنی تو کسانوں کا قرض معاف ہوگا، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو ہفتہ کو بدایوں پارلیمانی نشست سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار آدتیہ یادو کے لئے ووٹ کی اپیل کرنے بدایون پہنچے۔ سہسوان اسمبلی کے نادھا بازار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ اسٹیج سے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے، ایم ایس پی کو نافذ کرنے اور قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی حکومت بنی تو کسانوں کا قرض معاف ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپوزیشن کو ووٹ کرنا اور بی جے پی کو ہرانا ہم سب ہندوستانیوں کی اہم ترین اور اولین ترین ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش