0
Wednesday 17 Apr 2024 14:53

مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر راشد سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر راشد سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماء اسماعیل ھنیہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے اور حماس رہنماء کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو نے قطر میں اسماعیل ہنیہ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمان کا تعزیتی خط پیش کیا۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاء کی اور پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے کارکنان اور پاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ اہل غزہ اور شہداء کے اہل خانہ جمعیۃ علماء اسلام پاکستان اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر خصوصی طور پر شکرگزار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش