0
Friday 12 Apr 2024 18:26

حلیم عادل شیخ کا حب میں ٹریفک حادثے پر 18 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

حلیم عادل شیخ کا حب میں ٹریفک حادثے پر 18 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ نورانی جاتے ہوئے حب کے قریب ٹریفک حادثہ میں جوکھیو برادری کے 18 افراد جاں بحق ہونے کا واقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ ٹھٹھہ پہنچے، حلیم عادل شیخ ٹھٹھہ کے گاؤں قاسم جوکھیو میں پہنچے تھے جہاں حلیم عادل شیخ حادثہ متاثرین کے ورثاء سے تعزیت کی اور حادثہ کی تفصیلات معلوم کی۔ پی ٹی آئی وفد میں ڈاکٹر مسرور سیال، سربلند خان، رضوان نیازی، جعفر الحسن، ولی مغیری، دانیال مگسی، عبدارشید، عمیر شاہد، ارسلان بروہی، امجد شاہ، ہوش محمد عباسی، وحید رند، ایڈووکیٹ ظہیر شاہ، فیضان بروہی و دیگر شامل تھے۔ حلیم عادل شیخ و دیگر رہنماؤں نے حادثہ متاثرین سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انتہائی افسوسناک حادثہ ہوا ہے ایک بزرگ کے گھر سے 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت فوری طور پر حادثہ متاثریں کے ورثا کے لئے امداد کا اعلان کرے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صرف اعلانات نہیں بلکہ متاثرہ خاندان کے لئے فوری مالی امداد کو یقینی بنایا جائے، شاہ نورانی جانے کا روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے، روڈ خراب ہونے کے باعث حادثات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں، بلوچستان حکومت فوری طور پر شاہ نورانی کا ڈبل روڈ بنائے اور عوام کو سہولیات فراہم کرے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حادثہ متاثرین کی امداد کے لیے فوری چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں امن امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، نگران اور موجودہ حکومت سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار ہیں، نگران وزیر اعلی سندھ بھی پیپلز پارٹی کی باقیات تھے، سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کچے اور پکے دونوں کے ڈاکوں کی وجہ سے ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بڑا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ تین ماہ میں 60 سے زائد شہری دوران ڈکیتی جان کی بازی ہار چکے ہیں، چار سو سے زائد افراد کچے میں اغوا ہوچکے ہیں، پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش