0
Wednesday 24 Apr 2024 13:26

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سندھ کابینہ کا اجلاس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ میں بھی سندھ کی نمائندگی زیادہ ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، جام کمال اور قیصر شیخ کراچی میں رہتے ہیں اور خالد مقبول تو کراچی کے ہی ہیں، سمجھتا ہوں اب سندھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بڑے مسائل جلد حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ 2022ء میں سیلاب نے تباہی پھیلائی تھی، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیر نو کا مرحلہ شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق ہوا تھا 70 فیصد فنڈ ڈونر ایجنسیز فراہم کریں گے، 30 فیصد فنڈنگ وفاقی اور سندھ حکومت مہیا کرے گی، ڈونر ایجنسیز نے 557.89 ارب روپے دیے، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر 50 کروڑ ڈالر کا پراجیکٹ ہے، سندھ حکومت نے 25 ارب روپے جاری کیے، وفاق نے فنڈ نہیں دیئے، اسکولوں کی تعمیر کا پراجیکٹ 1191.7 کروڑ روپے کا ہے، گزشتہ 4 سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش