0
Sunday 28 Apr 2024 21:47

کمسن بچوں کی دینی تعلیم و تربیت اہم فریضہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کمسن بچوں کی دینی تعلیم و تربیت اہم فریضہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کے قصے ہماری ہدایت اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے قرآن کریم اور دینیات کے طلباء کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معاشرے کے بہترین انسان وہ ہیں جو قرآن کریم پڑھیں اور پڑھائیں۔ کمسن بچوں کی دینی تعلیم و تربیت اہم فریضہ ہے۔ کمسن بچوں کو قرآن کریم کی تلاوت اور تجوید کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات اور قرآنی قصوں سے آشنا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حسن قرائت اور چھوٹی سورتوں کے حفظ کے ذریعے بچوں کی قرآن کریم سے محبت اور تعلق میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کے لئے قرآن کریم سے حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے دو بیٹوں ہابیل علیہ السلام اور قابیل کا قصہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی قصے ہماری ہدایت اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں طلباء و طالبات قرآن و دینیات سینٹرز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان مراکز کے نصاب اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بچے ہماری قوم اور ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کی بہتر تعلیم و تربیت ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ تقریب میں مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے اساتذہ مولانا سید علی عمران نقوی، مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1131801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش