0
Monday 13 May 2024 23:07

شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا، شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو ارسال کر دیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آئین کی شق 15کے تحت بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہبازشریف حکومتی عہدہ ہونے کے باعث پارٹی کو وقت نہ دینے پر صدارت سے مستعفی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1134846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش