0
Sunday 28 Apr 2024 21:24
حماس کی اہم شخصیات کی غزہ سے انخلاء کی تردید

حماس کی طرف سے اپنی اہم شخصیات کی غزہ سے انخلاء کی خبروں کی تردید

حماس کی طرف سے اپنی اہم شخصیات کی غزہ سے انخلاء کی خبروں کی تردید
اسلام ٹائمز۔ حماس نے اپنی بعض اہم شخصیات کی غزہ سے انخلاء کر تردید کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حماس نے اپنے بعض اہم افراد کو غزہ سے باہر کسی جگہ منتقل کر دیا ہے۔
حماس کے ترجمان نے سعودی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ حماس نے اپنے بعض اہم افراد کو غزہ سے باہر نکال لیا ہے۔ حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کا مقصد عوام میں تشویش پھیلانا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما عوام کے ساتھ غزہ میں ہی رہیں گے، غزہ سے جن لوگوں کا اخراج ہوگا، وہ نازی قابض افواج ہوں گی۔
منبع : www.isna.ir
خبر کا کوڈ : 1131788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش