0
Sunday 28 Apr 2024 20:39

عالمی جنگ کے آثار دوبارہ ظاہر ہو رہے ہیں، جوزپ بورل

عالمی جنگ کے آثار دوبارہ ظاہر ہو رہے ہیں، جوزپ بورل
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے دارالحکومت "ریاض" میں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس ہوا۔ جس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزپ بورل" نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی دنیا کی عادت کرنا ہو گی۔ ہمیں اپنی سلامتی کے لئے مزید ذمے داری ادا کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یورپی لوگوں کو زیادہ متحدہ ہونا پڑے گا کیونکہ ہم دنیا کی بڑی طاقتوں میں بہت چھوٹے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم میں تقریر کے علاوہ جوزپ بورل نے مصر کے وزیر خارجہ "سامح شکری" سے ملاقات کی۔ جس میں مغربی ایشیاء کی سنگین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے جوزپ بورل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ سامح شکری کے ساتھ غزہ جنگ کے خاتمے، انسانی امداد کی رسائی اور دو ریاستی حل کے لئے عملی اقدامات پر اتفاق نظر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1131780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش