0
Sunday 28 Apr 2024 20:20

13 سال بعد بحرینی وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے

13 سال بعد بحرینی وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے وزیر خارجہ "عبداللطیف بن راشد الزیانی" اپنا دورہ بیروت مکمل کرنے کے بعد دمشق پہنچ گئے۔ اس حوالے سے شام کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جمہوری عربی شام کے وزیر خارجہ "فیصل المقداد" نے دفتر خارجہ کی عمارت میں اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین وہ پہلا ملک ہے جس نے شام میں بحران کے اختتام پر دمشق میں از سر نو اپنا سفارت خانہ کھولا۔ اس دورے سے کچھ ہی دیر قبل بعض میڈیا ہاوسز نے اعلان کیا تھا کہ عبداللطیف بن راشد الزیانی اس دورے میں شام کے صدر "بشار الاسد" کو بحرین کے دارالحکومت "منامہ" میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کی باضابطہ دعوت دیں گے۔ بحرینی وزیر خارجہ اس سے قبل عمان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش