اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر وسیع ہوائی حملے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان پر کم از کم 6 مرتبہ شدید بمباری کی ہے۔
المیادین نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صہیونی لڑاکا طیاروں نے لبنان کے جنوب میں واقع دو دیہات مارون الرأس اور طیرحرفا کو متعدد بار اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔