0
Wednesday 24 Apr 2024 22:37
منشور پر عملدرآمد کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہوگی

مسلم لیگ نون کا منشور وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کو ارسال، نیب کا خاتمہ شامل

مسلم لیگ نون کا منشور وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کو ارسال، نیب کا خاتمہ شامل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کا منشور وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا گیا۔ مسلم لیگ نون کے منشور میں نیب کا خاتمہ شامل ہے۔ مسلم لیگ نون کے منشور پر عملدرآمد کیلئے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ منشور پر عملدرآمد کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہوگی۔ موجودہ انسداد کرپشن کے اداروں اور ایجنسیز کو مضبوط کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نیب کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوگی۔ نیب کا خاتمہ دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد نیب تحلیل کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش