0
Saturday 4 May 2024 15:03

پسماندہ اور دلتوں کے ریزرویشن کو کسی بھی حالت میں چھیننے نہیں دینگے، مودی

پسماندہ اور دلتوں کے ریزرویشن کو کسی بھی حالت میں چھیننے نہیں دینگے، مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ آئین کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ پسماندہ لوگوں اور دلتوں کا ریزرویشن کسی بھی حال میں چھیننے نہیں دیا جائے گا۔ جلسہ عام میں جمع لوگوں کو دیکھ کر بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں نے دن میں ہی جے ایم ایم-کانگریس کو تارے دکھا دیئے۔ انہوں نے عوام کو ووٹ کی طاقت کے بارے میں بھی بتایا۔ نریندر مودی آج جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ جھارکھنڈ کے پلامو میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) پرجم کر حملہ بولا۔ مودی نے کہا کہ آپ لوگوں کا جوش دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آپ سے جے ایم ایم اور کانگریس کو دن میں ہی تارے دکھا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں لوگوں کے ووٹ نے ایسا کام کیا کہ پوری دنیا ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت کو سلام کرنے لگی۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس کو مودی کے آنسو میں اپنی خوشی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریشان اور مایوس کانگریس کو مودی کے آنسو اچھے لگتے ہیں، غریبی نہیں دیکھنے والے میرے آنسو کا درد نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آنسو وہی سمجھ سکتا ہے، جس نے غریبی دیکھی ہو، جس نے پریشانی میں زندگی گزاری ہو۔ مودی نے کہا کہ عہدہ، وقار، خوشی اور خوشحالی سے دور ہوں، میں غریبی کی زندگی گزار کر یہاں آیا ہوں۔ مودی نے کہا کہ آپ کے ایک ووٹ کی طاقت سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی دیوار کو زمین میں گھاڑ دیا گیا۔ ہمارے جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، بہاراورآندھرا پردیش میں، پشوپتی سے لے کر تروپتی تک نکسلواد، دہشت گردی پھیلاکر یہاں کی سرزمین کو لہولہان کر دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوھوں کے ایک ووٹ نے کتنی ہی ماؤں کی امید پوری کی اور اس سرزمین کو نکسلوادی دہشت گردی سے آزادی دلا دی۔
خبر کا کوڈ : 1132783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش