0
Friday 19 Apr 2024 20:35

غزہ، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر 42 افراد شہید اور 63 زخمی ہوئے۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی کل تعداد 34 ہزار 12 ہوچکی ہے۔ اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 76 ہزار 833 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے۔ حال ہی میں غزہ کا دورہ کرکے واپس آنے والی یونیسف کی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ٹیس انگرام نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ جنگ بچوں پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔ ٹیس انگرام کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں 12 ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش