0
Saturday 13 Apr 2024 19:21

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے مشترکہ طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے جاری بیان کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر پی ڈی ایم اے کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔ ادارہ تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے رابطے میں ہے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے جو بھی ڈیمانڈ آئے گی، اسے فوری طور پر پورا کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے منزکی میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ جہاں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقے میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے۔ اسی طرح کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے علاقے میں بھی سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ جہاں اہل علاقہ کو ریسکیو کیا گیا، سیلابی ریلے کے نکاس کے لئے ہیوی مشینری کام کر رہی ہے۔ کوئٹہ میں نواں کلی کے علاقے میں بھی رہائشی علاقے میں پانی داخل ہوا ہے، جہاں سے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ اس وقت بھی نواں کلی میں رہائشی علاقے سے پانی نکالا جا رہا ہے۔ جبکہ ضلع کیچ (تربت) کے علاقے میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے، جہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش