0
Tuesday 20 Feb 2018 17:39

کوئٹہ میٹروپولیٹن کا 2 ارب 13 کروڑ کا بجٹ منظور، بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی

کوئٹہ میٹروپولیٹن کا 2 ارب 13 کروڑ کا بجٹ منظور، بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گزشتہ سال 2016-17ء خرچ کئے جانے والے دو ارب 13 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد اخراجات کی منظوری دے دی۔۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اجلاس کے دوران کونسلروں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی۔ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے کوئٹہ شہر کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان ہمارے ساتھ تعاون کریں تو کوئٹہ کی تقدیر بدل جائے گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اجلاس ڈپٹی میئر یونس بلوچ کے صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں خرچ کئے جانے والے اخراجات کی تفصیل ممبران کے سامنے پیش کیا گیا۔ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم کاکڑ نے بتایا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہت ترقیاتی کام کئے ہیں۔ کوئٹہ شہر کی آبادی اس وقت 8 لاکھ تھی، جب میٹروپولیٹن بنی تھی۔ اب ان کی آبادی 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ میٹرپولیٹن کارپوریشن اتنی بڑی آبادی کو کنٹرول نہیں کر سکتی ۔ نئی گاڑیوں کے ذریعے روزانہ 500 ٹن کچرہ اٹھاتے ہیں، مگر پھر بھی 700 ٹن کچرہ رہ جاتا ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود کچرہ نہیں اٹھا سکتے۔ کئی مرتبہ بجٹ کی سمری لوکل گورنمنٹ کو بجھوائی، مگر وہاں پر سمری کو نظر انداز کیا گیا۔ کوئٹہ شہر کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کونسلروں نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا گیا، جس میں مختلف تجاویز پیش کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 706325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش