0
Wednesday 11 Jan 2017 19:44

تین سال میں ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے بیدخل کئے گئے

تین سال میں ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے بیدخل کئے گئے
وزارت داخلہ نے بیرون ممالک سے بے دخل کیے گیے پاکستانیوں کی تفصیلات تیار کر لی ہیں۔ یہ تفصیلات سال 2014ء سے 2016ء تک بیدخل پاکستانیوں کے حوالے سے تیار کی گئیں ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق۔سال 2014 سے 2016 تک 2 لاکھ 66 ہزار 412 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا،ایف آئی اے نے 133 ممالک سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کی رپورٹ تیار کی ہے،رپورٹ کے مطابق سعودیہ، اومان، ملیشیاء، متحدہ عرب امارات سے سب زیادہ پاکستانی بے دخل کیے گئے، ترکی، برطانیہ اور یونان سے بھی متعدد پاکستانی بے دخل کیے گئے، سال 2014ء میں 78 ہزار 4 سو 9 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، سال 2015ء میں 1 لاکھ 16 ہزار 185 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ سال 2016ء کے دوران 71 ہزار 8 سو 86 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ رپورٹ میں سمندری اور زمینی راستے سے بے دخل پاکستانیوں اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمان سے سال 2014ء میں سمدری راستے سے 19 سو 20 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔ سال 2015ء اور 2016ء میں کوئی پاکستانی سمندری راستے سے بے دخل نہیں کیا گیا۔ سال 2014ء میں ایران سے زمینی راستے کے ذریعے 4 ہزار 956 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔ سال 2015ء میں ایران سے 26 ہزار 978 اور 2016 میں 16 ہزار 159 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 599219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش