0
Friday 19 Apr 2024 17:52

حسین امیر عبداللہیان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر بات چیت

حسین امیر عبداللہیان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے اپنے ترکش ہم منصب "هاکان فیدان" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس گفتگو میں تازہ ترین علاقائی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ اور ایران کے سفارتی سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں صیہونی رژیم کے اشتعال انگیز اقدامات کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ اور علاقائی بحران کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دوسری جانب حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں CNN کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسرائیل کے خلاف ایک محدود کارروائی انجام دی۔ اگر اسرائیل اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو ہمارا جواب فوری اور پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔ ہم نے آپریشن وعدہ صادق میں اسرائیل کے شہریوں اور اقتصادی مراکز کو نشانہ نہیں بنایا۔ فقط جہاں سے دمشق میں ہماری سفارتی عمارت پر حملے کے لئے اسرائیل کے F35 جہاز اڑے تھے ہم نے اسی جگہ کو ٹارگٹ کیا۔ بنیادی طور پر اسرائیل میں ہمارے دو اہداف تھے جنہیں ہم نے بخوبی نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1129756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش