0
Friday 19 Apr 2024 09:53

وزیراعظم آزاد کشمیر سے وفاقی وزیر امور کشمیر کی ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر سے وفاقی وزیر امور کشمیر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ  کشمیر کی موجودہ صورتحال، آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے جملہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کیلیے جو جدوجہد کر رہے ہیں وہ انشاءاللہ اس میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کا تعاون جاری رہے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزارت امور کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیری عوام خانہ کعبہ کے بعد پاکستان کی سرزمین کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم کی محبت میں کشمیری عوام نے جان، مال اور اولاد کی قربانیاں دی ہیں اور مسلسل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے۔انہوں نے وفاقی وزیر امور کشمیر سے آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1129658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش